حضرت سید جلال الدین بن سید علم الدین بخاری رحمۃ
اللہ علیہ
(سلسلہ بخاریہ نقوی، ساداتِ
جلالیہ)
نسب و تعلق
حضرت سید جلال الدین رحمۃ اللہ
علیہ کا تعلق مشہور و معروف خانوادۂ جلالیہ ساداتِ بخاریہ سے ہے۔
سیرت
و احوال
حضرت
سید جلال الدین رحمۃ اللہ علیہ کی زندگی کا زیادہ تر حصہ دینی و روحانی خدمات،
تعلیم و تربیت، اور رشد و ہدایت کے لیے وقف رہا۔ آپ کے والد سید علم الدین اور جدِ امجد مخدوم جہانیاں کی سلوکی تربیت اور
روحانی فیضان نے آپ کو متبحر عالم، صاحبِ عرفان بزرگ، اور عامل باعمل شخصیت بنایا۔
آپ اوچ شریف کے علمی ماحول میں
تربیت پاتے ہوئے اہلِ بیتؑ کی تعلیمات کے وارث بنے اور اپنے والد محترم اور چچا
زاد مشائخ کے ساتھ اصلاحی و تبلیغی سفر اختیار کیے۔
فرزندان و نسل
حضرت
کے صاحبزادگان اور ان کی نسل کے بارے میں مستند خاندانی و تذکرہ جاتی روایات کی
روشنی میں درج ذیل نام واضح طور پر محفوظ ہیں:
حضرت
کے چار صاحبزادے تھے:
.1 سید علیم الدی .2 حاجی سید عبدالعزیز .3 سید منور .4 سید موسیٰ
یہ تمام حضرات اپنے وقت میں علم،
دیانت اور خاندانی وجاہت کے حامل سمجھے جاتے تھے۔
سید
علیم الدین کے صاحبزادگان درج ذیل ہیں:
.1سید نظام الدین .2 سید فرید الدین ابو الفتح .3 سید میراں محمد شاہ
یہ
شاخ علمی و روحانی خدمات کے باعث مختلف علاقوں میں معروف ہوئی۔
اولادِ
سید منور .1 سید احمد
اولادِ سید موسیٰ .2 سید یحییٰ
نسلی
پھیلاؤ
ان
حضرات کی نسل مختلف ادوار میں برصغیر کے متعدد علاقوں میں پھیلی، جن میں خصوصاً:
گجرات،یو
پی،جھنگ، ملتان، اوچ شریف، قلعہ دیورہ
شامل ہیں، جہاں یہ خاندان آج بھی ساداتِ
جلالیہ کے نام سے پہچانا جاتا ہے اور بزرگِ خاندان کی حیثیت رکھتا ہے۔
ماخذ و مراجع
شجرہ
نسب بخاریہ نقوی (اوچ شریف), تذکرہ مخدوم جہانیاں جہاں گشت, تذکرہ اولیائے
جہانیاں, تصویر نساباتی دستاویزات (آپ کا نام بیٹوں میں شامل), موجود مشجرات, بحر
المطالب فی انساب آل ابی طالب از سید کرم حسین بخاری اوچوی۔
Comments
Post a Comment