برِّ صغیر میں ساداتِ نقوی کی مستند شاخیں اور ان کا فقہی، نسبی و تاریخی تعارف

 برِّ صغیر میں ساداتِ نقوی کی مستند شاخیں اور ان کا فقہی، نسبی و تاریخی تعارف

الحمد للّٰہ ربّ العالمین، والصلوٰۃ والسلام علیٰ خیر خلقه محمد و آله الطیبین الطاہرین، واللعنۃ الدائمۃ علیٰ أعدائهم أجمعین

ساداتِ نقوی، وہ مقدس نسلِ زہرا علیها السلام کا وہ مبارک سلسلہ ہے جو حضرت امام علی النقی علیہ السلام کی اولاد سے ہے نقوی ایک ایسا لقب ہے جو اپنے اندر نورِ امامت، عظمتِ علم، تقویٰ، اور خدمتِ دین کی مکمل تاریخ رکھتا ہے اس نسلِ طیبہ نے ہند و پاک سمیت تمام عالم اسلام میں دینِ حق، تصوف،  فقہِ جعفری، علمِ کلام، اور عزاداریِ سید الشہداءؑ کو فروغ دیا۔

مندرجہ ذیل تفصیل میں ہندوستان و پاکستان میں آباد ہونے والی ساداتِ نقوی کی مستند، معتبر، اور مکمل شاخوں کا تعارف درج کیاہے، جو تمام کی تمام امام علی النقی علیہ السلام کی نسل سے ہیں، اور جن کا عقیدہ اثنا عشری شیعہ، ولایتِ علیؑ، امامتِ معصومینؑ اور فدائیتِ حسینؑ سے سرشار رہا ہے  یہ تحریر قابلِ حوالہ کتب، انسابی شجروں، قدیم مخطوطات، اور معروف خانوادوں کی زبانی روایات کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔

۱. ساداتِ نقوی سرسی: یہ سادات کا وہ خانوادہ ہے جس کے بانی حضرت سید علی عرب نیشاپوری رحمۃ اللّٰہ علیہ ہیں، جو نیشاپور سے ہجرت کر کے چھٹی صدی ہجری میں ہندوستان آئے اور ضلع مرادآباد کے قصبہ سرسی میں قیام فرمایا یہ وہی سید علی عربؒ ہیں جن کا شجرہ نسَب سید محمد بن امام علی النقی علیہ السلام تک پہنچتا ہے سرسی کے سادات نے فقہ، تفسیر، علمِ انساب، اور منبرِ حسینی کو اپنی عبادت کا ذریعہ بنایا آج بھی ان کی نسل علم، عدل، اور عزاداری کی خدمت میں سرگرداں ہے۔

۲. ساداتِ نقوی بخاری / بھکری: یہ شاخ امام علی النقی علیہ السلام کی نسل سے حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاری کی نسل سے ہے جو بخارا سے ہجرت کر کے پہلے اُوچ شریف، پھر بھکر، جھنگ، سندھ اور ہند میں آباد ہوئے یہ سادات ابتدا سے فقہ اور سلوکِ اہل بیتؑ کے امین رہے  مخدوم جہانیاں جہانگشتؒ اسی شاخ کے فرد تھے اگرچہ بعد میں بعض شاخیں صوفی سنی بھی ہو گئیں، مگر اصل نسَب ہمیشہ اہل بیتؑ سے جڑا رہا۔

۳. ساداتِ نقوی جَیسی: جیس ضلع امیٹھی کی سرزمین پر یہ سادات کا قدیم مرکز رہا ہے ابتدائی نقوی سادات نے یہاں قیام کیا اور علمِ فقہ و منبر کی بنیاد رکھی یہی وہ علاقہ ہے جہاں سے خاندانِ اجتہاد کی بنیاد پڑی ان بزرگوں نے ترویجِ ولایت، اقامہ عزاداری اور دفاعِ اہل بیتؑ کو اپنا فریضہ جانا۔

۴. ساداتِ نقوی نسیرآبادی: یہ خاندان جَیسی سے نکل کر نسیرآباد ضلع رائے بریلی میں قیام پذیر ہوا، اور یہاں امامیہ فقہ کا عظیم مرکز وجود میں آیا اس خاندان کے بانی آیت اللہ العظمیٰ سید دلدار علی غفرانمآبؒ ہیں جنہوں نے نجف و کربلا میں تعلیم حاصل کی اور ہند میں فقہِ اثنا عشری کی بنیاد رکھی ان کے بعد ان کے پوتے آیت اللہ ناصر الملّت، اور علامہ سید علی نقی نقوی صاحب نے اس خانوادے کو عالمی سطح پر پہچان دی یہ خانوادہ اجتہاد، عزاداری، علمِ کلام اور فقہِ آلِ محمدؐ کا تاجدار ہے۔

۵. ساداتِ نقوی امروہی: امروہہ شہر اہل بیتؑ کی محبت اور غمِ حسینؑ کے چراغوں سے روشن رہا ہے یہاں ساداتِ نقوی کی شاخ حضرت شرف الدین شاہ ولایت نقویؒ کے ذریعے قائم ہوئی  یہ بزرگ ساتویں صدی ہجری میں اس خطہ میں تشریف لائے یہاں کے سادات نے علم، خطابت، شعر و ادب، اور عزاداری کو فروغ دیا آج بھی امروہی سادات ذکرِ مظلومِ کربلا کے امین ہیں۔

۶. ساداتِ نقوی کنٹھوری: کنٹھور بارہ بنکی میں ساداتِ نقوی نے غفرانمآبؒ کی ولادت اور پرورش کی اس خطہ میں فقہ، اجتہاد، اور علمِ انساب کی وہ عظیم بنیاد پڑی جس نے بعد میں خاندانِ اجتہاد کو جنم دیا یہاں کے سادات کی نسبت کربلا و نجف سے ہمیشہ جڑی رہی۔

۷. ساداتِ نقوی الہ آبادی (سراوان): سراوان ضلع الہ آباد میں ساداتِ نقوی کی یہ قدیم شاخ موجود ہے ان کا شجرہ امام علی النقی علیہ السلام کے ایک بیٹے کے ذریعے سید علی عربؒ کے برادر کی نسل سے ملتا ہے یہاں کے سادات نے فقہی اور تعلیمی خدمات انجام دیں۔

۸. ساداتِ نقوی جلالپوری: جلالپور ضلع امبیڈکر نگر کا علاقہ اہلِ بیتؑ کے وفاداروں کا خطہ رہا ہے یہاں کے سادات منبر، علم، خطابت اور ذکرِ حسینؑ کے شیدائی رہے ہیں۔

۹. ساداتِ نقوی بلگرامی: بلگرام ہردوئی میں ساداتِ نقوی کی یہ شاخ علم و شعر کی دنیا میں نمایاں رہی یہاں کے سادات نے دینی و روحانی خدمات کے ساتھ ساتھ اردو ادب میں بھی نمایاں کارنامے سرانجام دیے۔

۱۰. ساداتِ نقوی ہلّوری: ہلّور ضلع بستی کے اس قبیلہ نے مدرسہ ناصریہ جیسے ادارے قائم کیے جہاں فقہِ جعفری، اصولِ اجتہاد اور تفسیرِ قرآن کی تعلیم دی جاتی رہی اس خانوادے کے بزرگ علم و عبادت کے نمونے تھے۔

۱۱. ساداتِ نقوی بدایونی: بدایوں کے اس نقوی خاندان کا تعلق سرسی اور جلالپوری سادات سے ہے یہاں کے ذاکرین، خطبا اور مدرّسین منبرِ حسینی کے محافظ رہے ہیں۔

۱۲. ساداتِ نقوی گوپالپوری: یہ شاخ گورکھپور اور گوالیار کے اطراف میں موجود ہے، جہاں نوحہ خوانی، مرثیہ نگاری اور خطابت میں ان کا نمایاں مقام رہا ہے۔

۱۳. ساداتِ نقوی گلشن آبادی: یہ خاندان سرسی نقویوں کی توسیع ہے، جو گلشن آباد (مرادآباد) میں آباد ہوا۔ عزاداری اور تعلیم کے ساتھ وابستگی رکھتے ہیں۔

۱۴. ساداتِ نقوی ٹنڈو جہانیاں (سندھ): یہ سادات دراصل نقوی بخاری شاخ سے تعلق رکھتے ہیں، جو سندھ میں آباد ہوئے ٹنڈو جہانیاں فقہ، درویشی، اور علمِ اہل بیتؑ کا مرکز رہا۔

۱۵. ساداتِ نقوی اُوچ شریف: یہ شاخ حضرت مخدوم جہانیاں جہانگشت رحمۃ اللہ علیہ کے ذریعے امام علی النقی علیہ السلام کی نسل سے ہے اگرچہ وقت کے ساتھ بعض شاخیں صوفی سلسلوں میں شامل ہو گئیں، لیکن شجرۂ طیبہ اہل بیتؑ سے جڑا ہوا ہے۔

۱۶. ساداتِ نقوی مودودی: یہ شاخ ضلع اعظم گڑھ کے شہر مؤ میں موجود ہے  یہاں کے معروف فرد سید ابوالاعلیٰ نقوی مودودیؒ  المعروف مولانا مودودی تھے جنہوں نے سنی فکر اپنائی، مگر ان کا نسَب امام علی النقی علیہ السلام سے جڑا ہوا ہے حضرت امام علیؑ کی نسلِ پاک سے تعلق رکھنے والے ایک جلیل القدر بزرگ افغانستان کے علاقے چشت میں آ کر آباد ہوئے، جہاں انہوں نے روحانیت اور تصوف کی راہ اختیار کی اسی متبرک نسل سے سلسلہ چشتیہ کے پانچویں عظیم پیشوا، حضرت سید خواجہ قطب الدین مودود چشتی رحمۃ اللہ علیہ، منصۂ ارشاد پر فائز ہوئے آج اس خانوادے کے چشم و چراغ پاکستان، ہندوستان اور افغانستان کے بیشتر علاقوں میں آباد ہیں  آپ کی نسبت سے اس مقدس نسل کی پہچان نقوی مودودی کہلائی، جو ساداتِ نقوی کی ایک باوقار اور روحانی لحاظ سے ممتاز شاخ سمجھی جاتی ہے آپ ہی حضرت خواجہ غریب نواز، خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کے پردادا پیر و مرشد تھے۔

۱۷. ساداتِ نقوی بجنوری: یہ شاخ علمی، دینی، اور فقہی میدان میں سرگرم ہے بجنور کے نقوی سادات کا جھکاؤ اہل تشیع کے ساتھ مضبوط رہا ہے۔

۱۸. ساداتِ نقوی فتحپوری: فتحپور سادات میں یہ خاندان فقہی مدارس اور عزاداری کے نظام میں متحرک رہا ہے۔

۱۹. ساداتِ نقوی مرادآبادی: یہ شاخ سرسی نقویوں کی ذیلی نسل ہے مرادآباد میں سادات کی بڑی تعداد آج بھی اہلِ بیتؑ کی خدمت میں مصروف ہے۔

۲۰. ساداتِ نقوی اعظم گڑھ  :یہ سادات علم و خطابت میں ممتاز ہیں مدارس، منبر اور نوجوانوں کی دینی تربیت میں ان کا کردار نمایاں ہے۔

۲۱. ساداتِ نقوی آگرہ و فیروزآبادی :آگرہ اور فیروزآباد میں مقیم نقوی سادات قدیم آبادکار خاندانوں میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کی بعض شاخیں امروہی یا جونپوری نقوی سادات سے نسبی تعلق کا دعویٰ رکھتی ہیں۔ مزید برآں، ان شہروں میں محدود تعداد میں نقوی بخاری سادات بھی پائے جاتے ہیں، جن کی آمد زیادہ تر انفرادی ہجرتوں کے نتیجے میں ہوئی۔ یہ خاندان منبر، تدریس اور مذہبی اجتماعات میں اپنی موجودگی کے باعث معروف رہے ہیں۔

۲۲. ساداتِ نقوی کنوجی :کنوج میں موجود نقوی سادات قدیم ہیں، اور ان کے بعض اجداد اُوچ شریف یا بخارا سے ہجرت کر کے یہاں پہنچے تھے۔

۲۳. ساداتِ نقوی جونپوری : جونپور کا یہ خاندان جَیسی اور امروہی نقویوں سے جُڑا ہے، اور آج بھی عزاداری، منبر، اور تعلیمِ دینی میں فعال ہے۔

۲۴. ساداتِ نقوی جالندھری :یہ شاخ پنجاب کے شہر جالندھر میں پائی جاتی ہے۔ برصغیر کی دیگر نقوی شاخوں کی طرح ان کے بعض اجداد کی نسبت اوچ شریف، بخارا یا عراق سے ہجرت کی روایات سے جوڑی جاتی ہے۔ مقامی طور پر یہ خاندان دینی خدمات، عزاداری اور علمی مجالس میں فعال رہا ہے۔

۲۵. ساداتِ نقوی بھاگلپوری :یہ شاخ بہار میں موجود ہے ان کا نسَب غالباً امروہی یا نسیرآبادی شاخ سے ملتا ہے۔


برِّ صغیر میں ساداتِ نقوی کی زمانی، فکری اور جغرافیائی تقسیم ایک تاریخی اجمالی جائزہ

حضرت امام علی النقی علیہ السلام کی نسلِ طیبہ جب اسلامی دُنیا کے مختلف خطّوں میں پھیلی تو چوتھی صدی ہجری سے لے کر تیرہویں صدی ہجری تک ساداتِ نقوی نے علم، فقہ، عرفان اور خدمتِ اہل بیتؑ کے چراغ مختلف علاقوں میں روشن کیے چھٹی صدی ہجری میں خراسان کے شہر نیشاپور سے حضرت سید علی عرب نقویؒ نے ہجرت کی، اور سنہ ۶۳۰ھ میں مرادآباد کے نزدیک قصبہ سرسی کو اپنا مستقر بنایا اسی دور میں وسطِ ایشیا کے شہر بخارا میں حضرت سید جلال الدین سرخ پوش بخاریؒ (متوفی ۶۹۰ھ) نے دینی، روحانی اور اصلاحی تحریک کی بنیاد رکھی، جو بعد میں اُوچ شریف اور بھکر تک پہنچی ساتھ ہی، جَیس اور کنٹھور کے علاقوں میں نقوی سادات کی آمد ہوئی، جہاں فقہِ آلِ محمدؐ کے ابتدائی بیج بوئے گئے ساتویں صدی میں حضرت شرف الدین شاہ ولایتؒ نے امروہہ کو مرکزِ ولایت بنایا، جب کہ سندھ کے بعض علاقے، خصوصاً ٹنڈو جہانیاں، صوفیانہ نقوی سلسلوں کا گہوارہ بنے آٹھویں سے دسویں صدی کے درمیان اُوچ شریف میں ساداتِ نقوی نے تزکیہ نفس، درویشی، اور عوامی اصلاح کی محافل قائم کیں، جب کہ مؤ (موجودہ ضلع اعظم گڑھ) میں نقوی سادات نے دینی تعلیمی مراکز کی بنیاد رکھی، جن سے بعد میں مولانا سید ابوالاعلی مودودی جیسے مفکر پیدا ہوئے گیارہویں صدی میں جب ہندوستان میں صفوی اثرات بڑھے تو نسیرآباد میں آیت اللہ سید دلدار علی نقوی غفرانمآبؒ نے سنہ ۱۲۰۰ھ کے بعد فقہِ اصولِ اہلِ بیتؑ کی باضابطہ بنیاد رکھی، اور دارالاجتہاد کا آغاز کیا اسی زمانے میں فتحپور، بلگرام، ہلّور، گلشن آباد، اور جلالپور کے ساداتِ نقوی نے منبر و ذاکری، تفسیر و تبلیغ، اور عزاداری کی بھرپور خدمت کی ان تمام علاقوں میں ساداتِ نقوی نے ہر مقام پر حالات کے مطابق اپنی پہچان بنائیکہیں مدرسہ کی بنیاد رکھی، کہیں خانقاہ میں خدمت کی، کہیں منبر پر ذکرِ اہل بیتؑ کیا، اور کہیں تلوار کے بجائے قلم سے باطل کو للکارا ان تمام ادوار میں ساداتِ نقوی کا ایک ہی شعار رہا ولایتِ علیؑ، اطاعتِ آئمہ اہل بیتؑ، اور خدمتِ حسینؑ۔




 

 


Comments

Popular posts from this blog

تقسیمِ ہند ہجرت روحانی ورثہ اور قربانیوں کی داستان

گلزارِ جلالیہ | Gulzar-e-jalalia | Gulzar-e-jalaliya | Gulzar E Jalaliya

سید محبت علی اور سید حفیظ علی کی مکمل اولاد نسل در نسل تفصیل